شام کے علوی فرقہ ہیں؟
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) معزول صدر بشار الاسد کا تعلق علوی اقلیت سے ہے اور شام میں تشدد کی لہر بھی علوی آبادی والے علاقوں میں جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسد کے مسلح حامیوں کے خلاف حکومتی کاروائیوں کا نشانہ عام شہری بھی بن رہے ہیں۔
شام میں بحیرہ روم کا ساحل ملک کی علوی اقلیت کا ایک گڑھ ہے، جو شیعہ اسلام کے پیروکار ہیں اور سنی اکثریتی آبادی والے ملک شام کی مجموعی آبادی کے نو فیصد حصے پر مشتمل ہیں۔ معزول شامی صدر بشار الاسد کا تعلق بھی علوی برادری سے ہے، ان کی معزول حکومت کے سکیورٹی اور فوجی ڈھانچے میں غیر متناسب نمائندگی کے ذریعے علویوں کو ان کے حصے سے کئی زیادہ نمائندگی دی گئی تھی۔
اسد خاندان کی پانچ دہائیوں پر مشتمل آمرانہ حکومت کے دور میں شہریوں کو قید کرنا ان پر تشدد اور قتل و غارت عام تھی۔
الاذقیہ اور طرطوس کے ساحلی علاقوں میں اب بھی شامی فوج کے ایسے عناصر موجود ہیں، جو اسد خاندان کے ساتھ وفادار ہیں، نیز نئے عبوری صدر شراع اور اس کے باغی اسلام پسند گروپ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی طرف سے برطرف کیے گئے سرکاری ملازمین اور دیگر سابق حکومتی اہلکار بھی یہیں موجود ہیں۔
انڈیپینڈینٹ ریسرچ فاؤنڈیشن سنچری انٹرنیشنل سے منسلک آرون لونٹ کے مطابق عبوری حکومت کے فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی مہلک انتقامی کارروائیوں نے نئی حکومت کی ”کمزوری‘‘ کو ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”دونوں فریقوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ حملے کی زد میں ہیں، دونوں فریقوں کو دوسرے فریق کے ہاتھوں خوفناک زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور دونوں فریق مسلح ہیں۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ”نئی حکومت کا اختیار زیادہ تر بنیاد پرست جہادیوں پر ہے، جو علویوں کو خدا کا دشمن سمجھتے ہیں۔‘‘ لونٹ نے وضاحت کی، “جب بھی کوئی حملہ ہوتا ہے، تو عبوری حکومت سے منسلک گروہ علوی دیہاتوں پر چھاپے مارتے ہیں، جن میں نہ صرف مسلح سابق فوجی ہوتے ہیں بلکہ عام نہتے شہری بھی ہوتے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C