20/November/2026

شام: 12 سال بعد العتیبہ قتل عام کے ذمہ دار بریگیڈیئر رواد زیدان گرفتار

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: 12 سال بعد العتیبہ قتل عام کے ذمہ دار بریگیڈیئر رواد زیدان گرفتار

شام: 12 سال بعد العتیبہ قتل عام کے ذمہ دار بریگیڈیئر رواد زیدان گرفتار

دمشق (ڈیلی اردو):

شام کی وزارت داخلہ نے سابق صدر بشار الاسد کے دور میں 30ویں ڈویژن کے سابق چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر رواد زیدان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ 2014 میں مشرقی غوطہ میں العتیبہ قتل عام کے منصوبہ ساز اور حکم دینے والے تھے۔

وزیر داخلہ انس خطاب نے ایکس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ العتیبہ قصبے کے اس دردناک لمحے کو کوئی نہیں بھول سکتا، جب 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

داخلی سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق زیدان شامی انقلاب کے برسوں میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والی کئی فوجی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ العتیبہ قتل عام 26 فروری 2014 کو مشرقی غوطہ کے محاصرے کے دوران ہوا تھا، جب محاصرے سے نکلنے کی کوشش کرنے والے گروپ کو بارودی سرنگیں پھاڑ کر اور گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے انسانیت کے خلاف جنگی جرم قرار دیا تھا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C