20/November/2026

شمالی وزیرستان: میر علی میں برقع پہن کر رکشے میں فرار کی کوشش کرنے والے دہشتگرد ہلاک

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان: میر علی میں برقع پہن کر رکشے میں فرار کی کوشش کرنے والے دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میر علی میں برقع پہن کر رکشے میں فرار کی کوشش کرنے والے دہشتگرد ہلاک

میر علی (ڈیلی اردو):

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ دہشتگرد خواتین کے بھیس میں برقع پہن کر رکشے میں فرار ہو رہے تھے کہ فورسز نے انہیں روک کر کارروائی میں ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامیوں کے بعد دہشتگردوں نے فرار کے لیے غیر روایتی طریقے اپنانا شروع کر دیے ہیں، جن میں خواتین کا لباس بھی شامل ہے، جسے ذرائع نے خواتین کی عزت کا استحصال اور اسلامی و اخلاقی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ دہشتگرد مساجد اور شہری علاقوں کو چھپنے کی جگہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، وہاں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرتے ہیں اور خواتین و بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C