شریعت کورٹ قوانین کو غیر اسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے، عدالت
👁️ 99 بار دیکھا گیا
شریعت کورٹ قوانین کو غیر اسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے، عدالت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عدالتی معاون نے کہا ہے کہ شریعت کورٹ قوانین کو غیراسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سود کے خاتمے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالتی معاون انور منصور نے کہا کہ آئین کے مطابق ریاست دس سال میں ہر طرح کے استحصال کے خاتمے کی پابند تھی، سود بھی استحصال کی ہی ایک قسم ہے، صرف 1980 سے 1990 تک عدالتی دائرہ اختیار نہیں تھا، لیکن 1990 سے شریعت کورٹ قوانین کو غیراسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
عدالتی معاون نے کہا کہ ربا کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ تمام قوانین کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالا جائے، قرآن و سنت کے متصادم کوئی بھی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔
عدالتی معاون انور منصور خان نے دلائل دیے کہ پیسے کو خریدا جا سکتا ہے نہ ہی یہ فروخت ہو سکتا، ایک ہزار روپیہ دیکر دو ہزار مانگنا ربا کے زمرے میں آتا ہے، اشیاء فروخت ہوسکتی ہیں مگر پیسہ نہیں۔
سراج الحق روسٹم پر آ گئے اور کہا کہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، کے پی میں فنانس منسٹر تھا تو صوبے میں اسلامی بنکاری شروع کی، کے پی کو تین سال میں سود اور قرض سے پاک صوبہ بنایا تھا ، پوری قوم اس عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے، قائداعظم کے نعرے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ پر قوم نے لبیک کہا، مشیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ سودی نظام سے غریب اور امیر میں فرق بڑھ گیا ہے۔
سراج الحق نے بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں 33 ہزار ارب ملک نے سود میں ادا کیا، وزیر خزانہ نے بتایا کہ سود ادا کرنے کیلئے مزید قرض لینا ہوگا، سودی نظام کی وجہ سے معیشت ترقی نہیں کر رہی، 1957 میں 37 کروڑ ڈالر قرض ملا اسکی وجہ سے آج تک مقروض ہیں، قرض ہمیں چرس کے نشے کی طرح ایسا لگا کہ آج 47 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، شریعت کورٹ نے ماضی میں سود کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔
سراج الحق نے کہا کہ جاپان سود سے پاک معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے، دوست ملک سے ملنے والی خیرات پر بھی آج سود ادا کرنا پڑے گا، جو دلائل ہم پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دور میں سنتے تھے آج بھی وہی سنے ہیں، کیا لازمی ہے جب تک لاکھوں لوگ سڑک پر طویل دھرنے نہ دیں تب تک حکمران بات نہیں سنیں گے؟ اللہ کے احکامات میں رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے اس پر عمل کرنا ہوگا۔
عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ انور منصور جمعہ تک اپنے دلائل مکمل کرینگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5061 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C