11/September/2026

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ فورسز نے کارروائی سے قبل علاقے میں نگرانی اور معلومات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا، جس کے بعد مشتبہ ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں ممنوعہ گروہ کا ایک اہم کمانڈر محمود عرف محمد بھی شامل ہے، تاہم اس کی تنظیمی وابستگی اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر مسلح افراد یا مشتبہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے نگرانی کا عمل برقرار رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C