شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، چار پاکستانی فوجی ہلاک، 15 شہری زخمی
👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، چار پاکستانی فوجی ہلاک، 15 شہری زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں جمعے کو شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملہ کیا، جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور 15 شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے کیا، جنہوں نے بارود سے لدی گاڑی کیمپ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی۔
اس دھماکے سے کیمپ کے ساتھ واقع مسجد اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود شدت پسندوں نے کی، جس سے وہاں موجود طالبان حکومت کے دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ ان کی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی کوئی موجودگی نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C