شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
👁️ 306 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر بڑا خودکش حملہ کیا گیا، جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈیلی اردو کو موصول اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا میں فوج کے بویا بٹالین ہیڈکوارٹر کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد دہشت گردوں نے ہیڈکوارٹر میں دراندازی کی بھی کوشش کی۔
شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز 25 کلومیٹر دور میرانشاہ میں بھی سنی گئی، جبکہ ہیڈکوارٹر کے قریبی رہائشی علاقوں میں گھروں اور بازاروں کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ اس کی آوازیں میلوں دور تک سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ جاری رہی۔ پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور اہم شاہراہ پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، جبکہ متعدد افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے میں چار فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری اتحاد المجاہدین پاکستان سے وابستہ خودکش بمبار اسکواڈ “اسود الحرب حذیفہ” نے قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان میں سرگرم تین بڑی کالعدم جہادی تنظیموں نے مشترکہ طور پر “اتحاد المجاہدین پاکستان” کے نام سے نیا عسکری اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں تحریک طالبان پاکستان (حافظ گل بہادر گروپ)، تحریک لشکرِ اسلام پاکستان اور حرکت انقلاب اسلامی پاکستان شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C