15/August/2022

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں قاری سمیع نامی دہشت گرد ہلاک

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں قاری سمیع نامی دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں قاری سمیع نامی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد قاری سمیع مارا گیا جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا، جبکہ اس نے شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔

علاقے کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج سے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں پھر سے تیزی سے آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

4 اگست کو سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سپاہی بھی ہلاک ہوا تھا۔

9 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

13 اگست کو شمالی وزیرستان کے ضلع لوئر دیر میں پاک فوج کے ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا جس میں حکومت سے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے عثمان زئی قبیلے کے عمائدین سے مذاکرات کے لیے 16 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا اور احتجاج دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C