شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا
👁️ 148 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا
پشاور + میرانشاہ (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبرپختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آنے والے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی انتظامی شہر میران شاہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حاجی مجتبی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل میر علی میں پیش آیا۔
ضلعی پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گاؤں موسکی اور گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکولوں کو بموں سے تباہ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز اسکول حافظ آباد اور گاؤں موسکی میں گورنمنٹ گرلز سکول ڈاکٹر نور جنت گل کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
مقامی قبائلی رہنما احسان داوڑ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اُساتذہ اور طالبات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی، تاہم حکام نے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے علاوہ حافظ گل بہادر کی شوری مجاہدین بھی حکومتی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں لڑکیوں کے اسکول تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2005 سے لے کر 2014 تک علاقے میں شدت پسندی کی متعدد کارروائیوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے اسکولوں پر حملوں کی ذمے داری قبول کی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C