شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی سی ایل ملازم ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی سی ایل ملازم ہلاک
میران شاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
میر علی پولیس کے مطابق پی ٹی سی ایل ملازم کی شناخت زربت خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق زربت خان یوتھ آف وزیرستان سے تعلق رکھنے والے وقار احمد کا والد تھا۔ وقار احمد کو ایک سال قبل باقی تین ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا تھا۔
چند روز قبل شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سوشل میڈیا انچارج جاوید نور کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ اس سے قبل گاٶں تپی سے تعلق رکھنے والے سی ٹی ڈی اہلکار تسکین اللہ کو بھی نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد اب تک پانچ سو سے زاٸد لوگ ٹارگٹ کلنگ میں مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C