شمالی کوریا نے نئے جوہری ایندھن پلانٹ کی نقاب کشائی کر دی
👁️ 248 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے نئے جوہری ایندھن پلانٹ کی نقاب کشائی کر دی
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے جمعرات کے روز جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار اعلیٰ درجے کا یورینیم تیار کرنے والی ایک نئی تنصیب گاہ کی نقاب کشائی کر دی، جبکہ ملکی رہنما کم جونگ اُن نے کمیونسٹ کوریا کی جوہری صلاحیتوں کو ’’غیر معمولی رفتار‘‘ سے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ نئی سائٹ ’’زیادہ جدید ٹیکنالوجی‘‘ سے لیس ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پلانٹ کب سے کام کر رہا ہے یا یہ کس مقام پر واقع ہے۔
کے سی این اے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ایک ایسے ہال کو دکھایا گیا ہے، جس میں سینٹری فیوج مشینیں نصب نظر آتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تنصیب گاہ ممکنہ طور پر ہتھیاروں کے معیار کے یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے نے کم جونگ اُن کے حوالے سے بتایا کہ ملک کو اپنے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں اضافے کی فوری ضرورت ہے تاکہ ’’انتہائی جارح دشمنوں‘‘ کے خلاف مؤثر دفاعی طاقت برقرار رکھی جا سکے۔
کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شمالی کوریا کی ہتھیاروں کے معیار کے یورینیم کی پیداواری صلاحیت دگنی سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اس پلانٹ کے دورے کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد کم جونگ اُن نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے مستقبل کے منصوبے کی ترجیحات کا جائزہ لیا ہے، جس کا مقصد ملک کی جوہری قوت کو ’’غیر معمولی شرح‘‘ سے مضبوط بنانا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے برسوں سے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے، تاہم پیونگ یانگ متعدد مواقع پر ان پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے عسکری پروگرام کو آگے بڑھاتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7378 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C