شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی
پیانگ یانگ (اے پی/اے ایف پی/رائٹرز، ڈی پی اے) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کے ملک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنوبی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔
اسپیشل فورسز کے تربیتی اڈے کے دورے کے دوران کم نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کی خودمختاری پر تجاوز کرنے کی کوئی بھی کوشش “بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام جارحانہ طاقتوں، بشمول جوہری ہتھیار کو سامنے لائے گی جو اس کے پاس ہیں۔”
کم نے جنوبی کوریا کا سرکاری نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی صورت حال آتی ہے تو سیئول اور جمہوریہ کوریا کا مستقل وجود ناممکن ہو جائے گا۔
دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی
کم جونگ اُن کے تبصرے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے تبصروں کے جواب میں سامنے آئے ہیں، جنہوں نے منگل کو خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی بھی استعمال “شمالی کوریا کی حکومت کے خاتمے” کا باعث بنے گا۔ انہوں نے جنوبی کوریا اور اس کے امریکی اتحادیوں کی طرف سے پیونگ یانگ کو ” سخت اور زبردست ردعمل” کی دھمکی دی تھی۔
یون نے یہ تقریر جنوبی کوریا کے مسلح افواج کے دن پر کی تھی اور سیئول نے اس موقع پر ہایئون مو پانچ بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔
کم نے یون کی دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں “ایک غیر متوازن آدمی” قرار دیا۔
جمعرات کو کم کی بہن اور اعلیٰ عہدیدار کم یو جونگ نے سیئول کی فوجی صلاحیتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی جوہری قوتوں کا روایتی ہتھیاروں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
تعلقات نچلی سطح پر
دونوں کوریاؤں کے درمیان موجودہ تعلقات اپنی نچلی سطح پر ہیں، شمالی کوریا اشتعال انگیز میزائل تجربات میں مصروف ہے، جبکہ جنوبی کوریا امریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں تیز کر رہا ہے۔
اگلے ہفتے، شمالی کوریا کی پارلیمان جنوبی کوریا کے ساتھ مفاہمت کو باضابطہ طور پر مسترد کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا پر “دو ریاستی” نظام کا اعلان کرے گی۔ پارلیمنٹ سے نئی قومی سرحدوں کو وضع کرنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطہ 2019 سے تعطل کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C