شیخوپورہ میں اہلِسنت اور شیعہ کی جانب سے احمدی عبادت گاہ کے مینار مسمار نہ کرنے کا مطالبہ
👁️ 68 بار دیکھا گیا
شیخوپورہ میں اہلِسنت اور شیعہ کی جانب سے احمدی عبادت گاہ کے مینار مسمار نہ کرنے کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں احمدی کمیونٹی کی عبادت گاہوں سے مینار توڑنے اور اُنہیں ہراساں کرنے کی شکایات تو تواتر سے آتی رہتی ہیں۔ لیکن پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اہلِ سنت اور شیعہ کمیونٹی کی جانب سے مقامی پولیس کو لکھے گئے خط کو مذہبی رواداری کی اچھی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
نارنگ منڈی کے گاؤں کرتو کے اہلِ سنت اور شیعہ کمیونٹی کے 50 کے لگ بھگ افراد کی جانب سے مقامی پولیس کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کرتو میں 1960 سے قائم احمدیوں کی عبادت گاہ بیت الزکر میں مینار اور محرابوں پر اُنہیں کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی ان کی اس سے دل آزاری ہوتی ہے۔
احمدی کمیونٹی کے افراد خود کو مسلمان سمجھتے ہیں، تاہم پاکستان کا آئین انہیں غیر مسلم قرار دیتا ہے۔
پاکستان کی احمدی برادری ضلع شیخوپورہ کی مقامی آبادی کی جانب سے اِس اقدام کو مثبت قرار دیتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اِس سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔
جماعت احمدیہ پاکستان کے مرکزی رہنما عامر محمود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ مذہب کے نام پر انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کا یہ ایجنڈا ہے کہ ملک میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلائی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی اکثریت ملک میں رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو پسند کرتی ہے۔
خیال رہے پاکستان بھر میں گزشتہ چند ماہ سے جماعت احمدیہ کی عبادت گاہوں کے میناروں اور محرابوں کو مساجد کی طرز پر ہونے کے باعث توڑنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
جماعت احمدیہ کے مطابق رواں سال اَب تک پاکستان بھر میں جماعت احمدیہ کی32 عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تازہ ترین واقعہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں 21 ستمبر کو پیش آیا۔ جس میں مارٹن روڈ کراچی میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سابقہ چیئرپرسن زہرہ یوسف سمجھتی ہیں کہ گو کہ یہ ایک چھوٹا عمل ہے لیکن اِس سے معاشرے میں مذہبی رواداری اور برداشت کی ایک اُمید پیدا ہوئی ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو اِس عمل کو سراہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عدالتِ عالیہ لاہور نے اسلامی طرز تعمیر کی طرح احمدیوں کی عبادت گاہ بنانے سے متعلق ایک کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ درست ہے کہ مینار مسلمانوں کی مذہبی علامت ہیں۔ لیکن یہ ایک تعمیراتی فیچر بھی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ توہینِ مذہب آرڈیننس 1984 میں آیا تھا، لہذٰا اس سے قبل تعمیر ہونے والی عبادت گاہوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پہلے مساجد میں مینار نہیں ہوتے تھے اور اذان سب سے بلند چھت سے دی جاتی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C