صدر، وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے کی شدید مذمت
👁️ 113 بار دیکھا گیا
صدر، وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد + واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہسپتال کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہے۔
امریکا کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان کو جب حملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شدید مذمت کی اور دہشت گردی کو ایک بار پھر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C