صرف 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر بھیجے
👁️ 172 بار دیکھا گیا
صرف 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر بھیجے
کراچی (ڈیلی اردو) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات کی آمد میں 12فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2019 میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 74 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی، بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے 7 ماہ میں 12774.02 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جب کہ گذشتہ برس اسی مدت میں 11383.47 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1743.25 ملین ڈالر رہی جو دسمبر2018 کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم جب کہ جنوری 2018 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک جنوری 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 403.92 ملین ڈالر، 352.12 ملین ڈالر، 272.32ملین ڈالر، 295.13ملین ڈالر، 166.50 ملین ڈالر، اور 42.89ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جب کہ جنوری 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 383.91 ملین ڈالر، 351.58 ملین ڈالر، 223.94ملین ڈالر،235.10 ملین ڈالر، 186.33ملین ڈالر اور 56.4 ملین ڈالر تھیں۔
جنوری 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 210.36 ملین ڈالر رہیں جب کہ جنوری 2018 میں ان ملکوں سے201.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C