صوابی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی آر سی ممبر ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
صوابی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی آر سی ممبر ہلاک
صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ’ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل‘ کے اہم ممبر کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کالوخان میں نامعلوم دہشت گردوں نے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل
(ڈی آر سی) کے اہم ممبر راحت خان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں ہوگئے۔
دوسری جانب ڈی آر سی ممبر پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قبول کرلی ہے۔
ڈی آر سی کیا ہے
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس کی زیرسرپرستی عوام کے معاشرتی تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے مئی 2014 میں ’ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل‘ قائم کی گئی تھی۔ ابتدا میں پشاور کے دو پولیس اسٹیشنوں میں یہ کونسل بنائی گئی تھی تاہم مستقبل میں یہ دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
اس کونسل کے ساخت کے بارے میں ڈی آر سی گلبرگ کے سیکرٹری عبداللہ خلیل کہتے ہیں کہ ہر کونسل کل اکیس ارکان پر مشتمل ہے جس میں ہر روز تین ممبرز پر مشتمل پینل لوگوں کے تنازعات کو سنتے ہیں اور باہمی مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کرتے ہیں۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر سوچ وبچار کے بعد ڈی آر سی کے لیے کیمونٹی سے قابل احترام غیر سیاسی، غیر متنازعہ، دانشور، ریٹائرڈ سول اور مسلح افواج کے افسران، ماہرین تعلیم، تاجر اور وکلا کا انتحاب کیا جاتا ہے جو کہ رضاکارانہ طور پر لوگوں کی بھلائی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4634 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2238 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C