24/March/2024

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملہ، کمانڈر سمیت 17 فوجی ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
صومالیہ میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملہ، کمانڈر سمیت 17 فوجی ہلاک

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملہ، کمانڈر سمیت 17 فوجی ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے جنوب مغربی علاقے میں الشباب دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملے میں کمانڈر سمیت 17 فوجی ہلاک ہوئے۔

صومالی فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکا بھی کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کئی فوجی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق صومالی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری الشباب دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C