ضلع کرم کے امن کیلئے ضروری ہے کہ بالیش خیل کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے: طوری بنگش قبائل
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ضلع کرم کے امن کیلئے ضروری ہے کہ بالیش خیل کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے: طوری بنگش قبائل
پاراچنار (محمد صادق) حکومت بالیش خیل کے شاملات کا مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی رہی ہے اگر حکومت نے بالیش خیل کا مسئلہ حل نہ کیا تو ضلع کرم کے تمام اقوام اور قبائل بالیش خیل کا مسئلہ از خود حل کرنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، ملک محمد حسن، علامہ یوسف حسین، سید مشیر حسین اور علامہ مزمل حسین نے لوئر کرم بالیش خیل میں طوری بنگش اقوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے حکومت اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ بالیش خیل شاملات پر مخالف قبائل کی آباد کاری فوری طور پر روک دی جائے اور ضلع کرم کے تمام قبائل کا آپس میں شاملاتی رقبوں کے تنازعات کے فیصلے کاغذات مال کے مطابق کئے جائیں اور ضلع کرم کے امن کے لئے ضروری ہے کہ بالیش خیل کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کہ سابق پولٹیکل ایجنٹ بصیر خان نے 460 مکانات مسمار کردئیے تھے اسی طرح ریونیو ریکارڈ کے مطابق تمام ناجائز قابضین کے گھر مسمار کئے جائیں۔ ہم بارہا واضح کرچکے ہیں کہ شرعی طور پر اور رواج کے مطابق ایک فیصلے پر دوسرا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
علامہ عابد حسین الحسینی نے کہا کہ اگر ضلع کرم میں جہاں جہاں بھی کوئی کاغذات مال سے اپنا حق ثابت کرے ان کو حق ملنا چاہئے، اسلام کسی کو پرائی زمین غضب کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے شاملات پر دھڑا دھڑ آباد کاری کرنے والوں سے شازش کے تحت چشم پوشی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بالیش خیل قوم کو انصاف فراہم نہیں کیا تو ضلع کرم کے طوری بنگش قبائل انتہائی قدم اٹھانے پر حق بجانب ہونگے۔ مقررین نے وزیراعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C