طالبان حکومت کا نیا حکم:مشہور گیم ٹیبل فٹبال غیر شرعی ، گیمنگ حرام
👁️ 214 بار دیکھا گیا
طالبان حکومت کا نیا حکم:مشہور گیم ٹیبل فٹبال غیر شرعی ، گیمنگ حرام
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان حکومت نے تفریحی سرگرمیوں پر نئی قدغنیں عائد کرتے ہوئے ویڈیو گیمز اور ٹیبل فٹبال (فوسبال) جیسے مقبول کھیلوں پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کا مؤقف ہے کہ یہ کھیل نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے دور کرتے ہیں اور شریعت کے خلاف ہیں۔
مقامی اطلاعات کے مطابق طالبان حکام نے ہرات، بلخ، دایکندی اور دیگر کئی علاقوں میں درجنوں گیمنگ سینٹرز بند کروا دیے ہیں۔ ان سرگرمیوں کو “دینی ذمہ داریوں سے غفلت کا سبب” قرار دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ بعض مذہبی رہنماؤں نے ٹیبل فٹبال میں استعمال ہونے والے چھوٹے کھلاڑیوں کے مجسموں کو “غیر شرعی” قرار دیتے ہوئے ان کی موجودگی کو “بت پرستی کے مترادف” قرار دیا۔
ٹیبل فٹبال افغانستان کے تعلیمی اداروں میں خاصی مقبول تفریح تھی، جس پر اچانک پابندی نے سینٹر مالکان کو مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔ کئی متاثرہ افراد نے طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے پابندی اٹھانے کی اپیل کی، مگر جواب میں انہیں کہا گیا کہ وہ “کسی اور پیشے کی تلاش کریں”۔
یہ اقدامات طالبان کی جانب سے کھیلوں اور تفریح پر عائد کی جانے والی مسلسل پابندیوں کا تسلسل ہیں۔ اس سے قبل بھی شطرنج کو جوئے سے منسلک ہونے کی بنیاد پر ممنوع قرار دیا جا چکا ہے، بلیئرڈ کو وقت کا ضیاع کہتے ہوئے بند کر دیا گیا، اور شیشہ کیفے بھی اخلاقی خرابی اور مخلوط ماحول کے الزامات کی بنیاد پر بند کیے جا چکے ہیں۔
طالبان حکومت کے ان اقدامات پر عوامی سطح پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ حلقے انہیں مذہبی اصولوں کا تحفظ قرار دے رہے ہیں، تو کچھ افراد انہیں نوجوانوں کی تفریحی آزادیوں پر غیر ضروری قدغن سمجھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C