12/June/2026

طالبان کی جانب سے حجاب کی خلاف ورزی پر 30 خواتین گرفتار، 20 زخمی، اقوام متحدہ

👁️ 136 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
طالبان کی جانب سے حجاب کی خلاف ورزی پر 30 خواتین گرفتار، 20 زخمی، اقوام متحدہ

طالبان کی جانب سے حجاب کی خلاف ورزی پر 30 خواتین گرفتار، 20 زخمی، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین  نے کہا ہے کہ افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں طالبان حکام  نے حجاب سے متعلق قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں کم از کم 30 خواتین کو گرفتار کیا، جبکہ ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

اقوام متحدہ کے ادارے نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ہرات کے ضلع انجیل میں منگل کے روز ہونے والے مظاہروں کے بعد خواتین اور لڑکیوں میں خوف اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ ادارے کے مطابق گرفتار کی گئی کئی خواتین کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

 

اقوام متحدہ کے مطابق طالبان نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں سے قبل طالبان کی امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے متعلق انتظامیہ نے بعض خواتین کو حجاب کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

 

تاہم مقامی طالبان حکام  نے خواتین کی گرفتاریوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 

طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم، ملازمت، کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن پر عالمی سطح پر مسلسل تنقید کی جاتی رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C