17/August/2019

عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

👁️ 75 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

مریدکے (ڈیلی اردو) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں، ہمیں کشمیر کا مسئلہ خود حل کرنا ہوگا۔

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں کبڈی میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے جموں و کشمیر کے ساتھ سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی آزادی دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پیغام دیتا ہوں پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا ہر بچہ محمود غزنوی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حکومت کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C