عراق: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ گرے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب بغداد کے گرین زون میں تین راکٹ آکر گرے جس میں سے دو راکٹ امریکی سفارت خانے کے قریب گرے۔
سیکیورٹی ذرائع نے ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ گرین زون میں راکٹ ضلع ظفرنیا سے فائر کیے گئے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ بغداد کے گرین زون میں اہم سرکاری عمارتوں سمیت امریکہ اور دیگر ملکوں کے سفارت خانے ہیں اور اس علاقے کو حساس ترین علاقے کی حیثیت حاصل ہے۔
حالیہ چند روز کے دوران بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے ہوئے تھے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اکتیس دسمبر کو امریکی سفارت خانے پر مشتعل ہجوم کے دھاوے کے بعد واشنگٹن نے سفارت خانے کی سیکیورٹی کے لیے مزید فوجیوں کو وہاں تعینات کیا ہے۔
عراق کی صورت حال
تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کے ڈرون حملے میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی اور کتائب حزب اللہ کے سربراہ مہدی المھندس کی شہادت کے بعد عراق میں صورت حال کشیدہ ہے۔
ایران نے امریکی کارروائی کے جواب میں آٹھ جنوری کو امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جس کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی اور تنصیب کو شدید نقصان پہنچا۔
عراق میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی کشیدگی سے مقامی لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔ حکومت کے خلاف منظم احتجاج کرنے والوں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے ملک میں لڑی جانی والی لڑائی کی وجہ سے اُن کی تحریک متاثر ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C