عراق: صدام حسین کے سابق اعلیٰ فوجی افسر سعدون القیسی کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
👁️ 251 بار دیکھا گیا
عراق: صدام حسین کے سابق اعلیٰ فوجی افسر سعدون القیسی کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی حکومت نے سابق صدر صدام حسین کے ساتھی اور میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعدون القیسی صدام حسین کے دور میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ القیسی انسانیت سوز جرائم میں ملوث پائے گئے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ 1980 میں ممتاز عراقی عالم محمد باقر الصدر اور ان کی بہن بنت الہدٰی کے ہلاک ہونے میں شریک تھے۔
اس کے علاوہ القیسی پر دیگر عام شہریوں کے ہلاک ہونے میں بھی ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ القیسی کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد پیر کو پھانسی دی گئی۔
سعدون القیسی 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام فرار ہو گئے تھے، لیکن فروری 2023 میں وہ عراق کے شہر اربیل پہنچے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
القیسی صدام کے دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، جن میں ریاستی سلامتی کے ڈائریکٹر اور ساحلی شہر بصرہ اور نجف میں ڈائریکٹر آف سکیورٹی کے عہدے شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C