08/September/2025

عراق: فوجی انٹیلیجنس نے نینویٰ میں 6 دہشتگرد گرفتار کر لیے

👁️ 272 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق: فوجی انٹیلیجنس نے نینویٰ میں 6 دہشتگرد گرفتار کر لیے

عراق: فوجی انٹیلیجنس نے نینویٰ میں 6 دہشتگرد گرفتار کر لیے

نینویٰ(ڈیلی اردو)عراقی فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینویٰ میں دہشت گرد تنظیم "داعش" کے چھ کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

بیان کے مطابق، 16 ویں انفنٹری ڈویژن کی انٹیلیجنس یونٹ نے دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں اور مؤثر گھات لگا کر چھ مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا، جو دفعہ 4/1 دہشتگردی کے تحت مطلوب تھے۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد کو باضابطہ کارروائی کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C