عراق میں امریکی اڈے کے قریب مسلح ڈرون کو مار گرایا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی اڈے کے قریب مسلح ڈرون کو مار گرایا
بغداد + واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) عراقی کردستان کی انسداد دہشت گردی کی سروس نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز شمالی عراق میں اربیل ایئر پورٹ کے قریب، جہاں امریکہ اور دوسری بین الاقوامی فورسز تعینات ہیں، ڈیفینس سسٹمز نے ایک مسلح ڈرون کو مار گرایا۔
عراق کے نیم خود اختیار کردستان علاقے کی سیکیورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک کالعدم ملیشیا کی جانب سے اربیل ایئر پورٹ کی جانب فائر کئے گئے مسلح ڈرون کو عراقی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 6 منٹ پر مار گرایا گیا تھا۔
اس سے قبل سیکیورٹی کے دو ذرائع نے کہا تھا کہ ایک مسلح ڈرون کو ایئر پورٹ کے قریب لگ بھگ سات بجکر دس منٹ پر راستے ہی میں مار گرایا گیا تھا اور ایئر پورٹ کے قریب ایک دھماکہ سنائی دیا تھا۔
سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا کہ ایک الگ واقعے میں ایک نامعلوم فوجی ڈرون جمعرات کی شام ایران کی سرحد کے ساتھ واقع مشرقی صوبے دیالا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے باقوبا شہر کے مشرق میں لگ بھگ 60 کلومیٹر پر حادثے کی جگہ کو سیل کر دیا۔
سیکیورٹی کے عہدے داروں نے کہا کہ گر کر تباہ ہونے والے ڈرون کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے ڈرون کے ملبے کے کچھ حصوں کو مزید چھان بین کے لیے لے جایا گیا جس کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔
امریکہ نے شام اور عراق میں داعش کی شورش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے مقامی فورسز کی معاونت اور مشاورت کے ایک مشن کے تحت شام میں 900 اور عراق میں 2500 فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں۔
داعش نے 2014 میں دونوں ملکوں میں اپنی شکست سے قبل وہاں بڑے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
عراق اور شام میں موجود ایران سے منسلک ملیشیا گروپ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مہم کے خلاف ہیں اور وہ امریکہ کو جزوی طور پر اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8840 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4584 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3290 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2462 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2106 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C