نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
👁️ 238 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
نیامی (ڈیلی اردو ) نائجر کے حکام کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے دیوری ہامانی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 22 حملہ آور، 11 فوجی اہلکار اور 2 عام شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 حملہ آور زخمی ہوئے جبکہ 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا جن میں آر پی جی-7 لانچرز، اے کے-47 رائفلیں، دھماکہ خیز مواد، گرینیڈ، مواصلاتی آلات اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل تھا، جو بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت نیامی میں واقع ہوائی اڈے کے اطراف صبح نماز کے بعد شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ اس نوعیت کا دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل رواں سال جنوری میں اسی ہوائی اڈے پر حملے میں 4 فوجی زخمی اور 20 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔
جمعرات کی شام القاعدہ سے منسلک تنظیم “جماعت نصرت الاسلام والمسلمین” نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C