26/March/2026

عراق میں امریکی حملہ: ایران نواز گروہ حشد الشعبی کے 7 جنگجو ہلاک

👁️ 142 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق میں امریکی حملہ: ایران نواز گروہ حشد الشعبی کے 7 جنگجو ہلاک

عراق میں امریکی حملہ: ایران نواز گروہ حشد الشعبی کے 7 جنگجو ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے صوبے الانبار میں بدھ کے روز ایک فوجی پوزیشن پر ایک میزائل حملہ کیا گیا، جس میں سات اہلکار جنگجو اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں اس سابق نیم فوجی اتحاد حشد الشعبی کو نشانہ بنایا گیا، جو اب عراقی فوج کا حصہ ہے اور پاپولر موبلائزیشن فورسز (PMF) کے نام سے جانا جاتا ہے، تاہم اس میں ایران کے حمایت یافتہ گروہ بھی شامل ہیں۔

 

ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا،  ’’ایک لڑاکا طیارے سے دو میزائل داغے گئے،‘‘ جبکہ اسی اڈے پر منگل کے روز کیے گئے حملے میں بھی 15 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

 

عراقی وزارت دفاع نے بدھ کے حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔

پی ایم ایف نے منگل کے دن کیے گئے حملے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا، جس کے بعد بغداد حکومت نے اس گروپ کو ایسے حملوں کے خلاف ’’جوابی کارروائی کا حق‘‘ دے دیا تھا۔

 

ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نواز گروہ امریکا کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، جبکہ امریکا نے بھی عراق میں ان گروہوں کے خلاف ہیلی کاپٹر حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

 

عراق خود بھی اس تنازعے کی زد میں ہے، جہاں شمالی علاقوں میں کرد اور امریکی پوزیشنز پر بھی ایران نے حملے کیے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C