عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں قائم ترکیہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کے دوران دو راکٹ بیس کے اندر گرے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شمالی عراق کے صوبہ نائنویح میں ترکیہ کے زیلکان اڈے پر صبح 7 بجکر 54 منٹ پر حملہ ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ مذہبی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
2 راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے جبکہ باقی 6 اطراف میں گر کر تباہ ہوئے، تاحال کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
ترکیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
ترک وزیر دفاع حلوسی آکر نے انقرہ میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقتاً فوقتاً ہمارے فوجی اڈوں پر حملے ہوتے ہیں اور ہم ان کے خلاف کارروائی بھی کرتے ہیں۔
ترکیہ کے سیکیورٹی ذرائع کا موقف ہے کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن عراقی سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ فوجی اڈے میں موجود ایک عراقی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
حملے کے کچھ دیر بعد ’لوا احرار العراق‘ نے ذمہ داری قبول کی لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C