عراق میں داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی وزیر دفاع
👁️ 31 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی وزیر دفاع
بغداد (ڈیلی اردو) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراق کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکا نے 2011 میں عراق سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا لیکن سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے داعش کے خلاف لڑائی کو تقویت دینے کے لیے تین سال بعد ہزاروں فوجیوں کو عراق اور پڑوسی ملک شام میں واپس بھیج دیا۔
فی الحال، امریکا کے عراق میں 2,500 اور شام میں 900 فوجی موجود ہیں جو مقامی فورسز کو داعش کے خلاف جنگ میں مشورے اور مدد فراہم کر رہے ہیں، جس نے 2014 میں دونوں ممالک کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔
2017 کے آخر میں اپنی علاقائی شکست کے باوجود داعش کے جنگجو اب بھی عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی حملے کر رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں داعش کے حملوں میں درجنوں عراقی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
آسٹن نے کہا کہ ہماری توجہ داعش کو شکست دینے کے مشن پر مرکوز ہے اور ہم یہاں کسی اور مقصد کے لیے نہیں ہیں، ہماری افواج کو کسی قسم کی دھمکیاں یا اس پر حملے اس مشن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی اور وزیر دفاع ثابت محمد العباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکی افواج عراق کی حکومت کی دعوت پر عراق میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ افواج دہشت گردی کے خلاف عراقی قیادت میں لڑائی کی حمایت میں ایک غیر جنگی اور مشاورتی کردار میں کام کر رہی ہیں، امریکا عراق کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت میں اپنی شراکت کو مضبوط اور وسیع کرتا رہے گا۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم السوڈانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور امریکی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C