عراق میں پاکستانی زائرین کا اسمگلنگ اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف
👁️ 146 بار دیکھا گیا
عراق میں پاکستانی زائرین کا اسمگلنگ اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عراق میں زیارتوں کی آڑ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی غیر قانونی طور پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
معروف پاکستان اخبار ڈان نیوز کے مطابق عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ذمہ دار انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔
ملوث ایجنٹس کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے گوجرانوالہ اور اسلام آباد زون کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
جعلی عراقی پاسپورٹس کے ساتھ مقیم مرد و خواتین گداگری، چوری، قتل، منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں ملوث نکلے۔
پاکستانی سفارتخانےکے خط میں زائرین کو دو پاسپورٹس کے ساتھ عراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کےنام بھی شامل ہے۔
خط کے مطابق عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کر دیتی ہے، راولپنڈی کے ملوث ایجنٹس عراق میں ملازمت دلانے کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔
خواتین زائرین عراق میں بیوٹی پارلرز یا گھروں میں آیا کا کام کر رہی ہیں، عراقی مرد اور بعض اوقات پاکستانی شہریوں کی جانب سے ان خواتین کا ذہنی یا جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔
گروپ کی شکل میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا عراقی امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں، گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کے خط میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ باقاعدگی سے غیر قانونی پاکستانیوں کے بارے میں آواز بلند کر رہے ہیں، وزارت خارجہ کی جانب سے متعلقہ حکام کے سامنے فوری اقدامات کے لیے معاملے کو رکھا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C