04/September/2021

عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم انتقال کرگئے

👁️ 103 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم انتقال کرگئے

عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم انتقال کرگئے

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق محمد سعید الحکیم جمعے کو 85 سال کی عمر میں عراق کے شہر نجف میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان کی نماز جنازے ہفتے کو نجف اور کربلا میں اداکی جائے گی جبکہ ان کی تدفین نجف میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا 3 دن قبل نجف کے ہسپتال میں آپریشن ہوا اور آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے نے بھی آیت اللہ محمد سعید کے انتقال پر تعزیت کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C