علی رضا عابدی قتل کیس: عابدی کو قتل کرنے کیلئے 8 لاکھ روپے ملے، ملزمان
👁️ 152 بار دیکھا گیا
علی رضا عابدی قتل کیس: عابدی کو قتل کرنے کیلئے 8 لاکھ روپے ملے، ملزمان
کراچی (نیوز ڈیسک) علی رضا عابدی قتل کیس میں پولیس نے حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا، مذکورہ چالان انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم کی کورٹ ميں پيش کيا گيا، پولیس کے چالان ميں گرفتار ملزمان کے اعترافی بيانات شامل ہیں۔
پوليس نے گرفتار ملزمان کے اعترافی بيانات کو بڑی کاميابی قرار دے ديا، پولیس چالان کے مطابق چار ملزمان گرفتار اور چار مفرور ہیں اس کے علاوہ 12 گواہان بھی شامل ہیں۔
چالان ميں پوليس نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرليا ہے، مفرور ملزمان ميں بلال، حسنين، مصطفی عرف کالی چرن اور فيضان شامل ہیں جبکہ محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب کو گرفتار کیا گیا ہے۔
چالان کے متن کے مطابق محمد فاروق کی گرفتاری میں ملزمان کا سراغ ملا، پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کو لگنے والی گوليوں کے خول کا فارنزک تجزيہ کرايا گيا، خول 2018 میں لياقت آباد ميں ایک قتل کے واقعے سے مماثلث رکھتے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کے قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے، قتل کیلئے حسينی بلڈنگ کے پاس ایک نامعلوم شخص نے ملزمان کو رقم ادا کی۔
چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ علی رضاعابدی کے قتل ميں استعمال موٹر سائیکل واردات کے بعد جلا دی گئی تھی، واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گيا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C