عمان میں ایران و امریکہ کے جوہری مذاکرات کا آغاز
👁️ 132 بار دیکھا گیا
عمان میں ایران و امریکہ کے جوہری مذاکرات کا آغاز
مسقط (ڈیلی اردو)خلیجی ریاست عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تصدیق کی ہے کہ یہ مذاکرات ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف کے درمیان ایک ‘دوستانہ ماحول’ میں ہوئے، جن کا مقصد خطے اور بین الاقوامی سطح پر سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے ایک منصفانہ اور دیرپا معاہدے کی بنیاد رکھنے کے لیے پہلی ملاقات کی میزبانی کی ہے۔”
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایک “شفاف معاہدہ” چاہتا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق مذاکرات “باہمی احترام اور تعمیری ماحول” میں ہوئے، جن میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے مؤقف اور متعلقہ نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیو وٹکوف کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ممکن ہو تو ایران کے ساتھ اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ بیان میں مذاکرات کو باہمی فائدے پر مبنی نتائج کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
دونوں ممالک نے اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ ایرانی اور امریکی وفود ایک ہی کمرے میں مذاکرات کریں گے یا بالواسطہ بات چیت جاری رہے گی، تاہم اس عمل کو ایک اہم سفارتی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ختم کر دیا تھا۔ حالیہ ہفتوں میں ایران نے معاہدے کی بحالی سے متعلق کسی بھی بات چیت سے انکار کیا تھا، تاہم عمان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کو ایک نیا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ تہران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کر رہا ہے۔ عمان ماضی میں بھی ایران اور مغربی ممالک کے درمیان متعدد مواقع پر ثالثی کا کامیاب کردار ادا کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11814 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C