30/November/2025

غزہ: مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچے ہلاک

👁️ 192 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ: مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچے ہلاک

غزہ: مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچے ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز)غزہ کے طبی عملے اور لواحقین کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ہفتے کے روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقے میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں 10 سالہ فادی ابو عاسی اور 12 سالہ گوما ابو عاسی نامی دو بھائی ہلاک ہو گئے۔

 

بچوں کے چچا محمد ابو عاسی نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دونوں بھائی اپنے وہیل چیئر پر بیٹھے والد کے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے، جب اسرائیلی ڈرون نے ان پر فائر کیا۔ محمد ابو عاسی کا جنازے کے دوران کہنا تھا، ’’وہ تو بچے تھے۔ انہوں نے کیا قصور کیا تھا؟ نہ میزائل تھے، نہ بم۔ بس اپنے معذور باپ کے لیے آگ جلانے کو لکڑیاں لا رہے تھے،“ 

 

جنازے میں شامل معذور والد اپنے اس بیٹے کے جسدِ خاکی کو دیکھ کر رو رہے تھے، جس کا سفید کفن ہٹا کر انہیں چہرہ دکھایا گیا تھا۔

 

 اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان نافذ ہونے والے نازک سیز فائر کے بعد سے اب تک کم از کم 354 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس دوران اس کے تین فوجی بھی جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

 

سیز فائر کی وجہ سے تشدد کی سطح میں کمی آئی ہے لیکن اسرائیل غزہ میں فضائی حملے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات کے انہدام کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C