غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک
👁️ 141 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو)غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے عسکری ونگ کے سینئر کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے جمعرات کو وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں کیے گئے۔
حماس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد الحولی شامل ہیں، جو دیر البلح میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’القدس بریگیڈز‘ کے کمانڈر اشرف الخطیب بھی ان ہلاکتوں میں شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
حماس نے الحولی خاندان کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا بلکہ اسے کمزور کر کے غزہ کے عوام کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک 400 سے زائد فلسطینی اور تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے نصف سے زیادہ علاقے میں عمارتیں مسمار کر کے لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، جہاں اب 20 لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
یونیسف نے منگل کو بتایا کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں 100 سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے بعض ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C