غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک
👁️ 110 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) غزہ میں حماس کے زیرنگرانی کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں مزید کم از کم 23 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کے لیے انخلا کے احکامات نے ہزاروں فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں
اسرائیلی فوج نے سیزفائر کے ایک مختصر وقفے کے بعد ایک ہفتہ قبل حماس کے خلاف اپنی عسکری کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا، جس سے تقریباﹰ دو ماہ کی جنگ بندی عملاﹰ ختم ہو گئی تھی۔ غزہ پٹی کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تازہ کارروائیوں میں اب تک تقریباً 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
غزہ پٹی کی 2.3 ملین کی آبادی کا بیشتر حصہ پہلے ہی اس جنگ کی وجہ سے کئی بار بے گھر ہو چکا ہے اور جب سے اسرائیل نے رواں ماہ کے اوائل میں غزہ کے لیے امدادی اشیاء کی ترسیل معطل کی ہے، غزہ کی فلسطینی آبادی خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا بھی کر رہی ہے۔
فلسطینی شہریوں کو انخلا کی ہدایات
منگل کو اسرائیلی فوج نے غزہ کے تمام شمالی سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں جبالیہ، بیت لاہیہ، بیت حانون اور غزہ شہر کا الشجاعیہ کا علاقہ بھی شامل ہیں۔ غزہ کے جنوبی شہروں خان یونس اور رفح کے کچھ حصوں کو بھی خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ کیمہاجر بستی میں مقیم فلسطینیوں کے لیے جاری کردہ تازہ ہدایات میں کہا گیا ہے، ”اپنی حفاظت کے لیے، فوراً جنوب کی جانب پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔‘‘
دوسری جانب فلسطینی حکام اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہیہ نئی کارروائی حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے تاکہ وہ غزہ میں باقی ماندہ 59 اسرائیلی مغویوں کو اسرائیل کے حوالے کرے، جن میں سے تقریباً 24 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
حماس کا اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام
فلسطینی عسکری تنظیم حماس اسرائیل پر 19 جنوری کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں نئی امن کوششوں میں تعاون کر رہی ہے تاکہ حالات کو پرسکون بنایا جا سکے اور تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ مکمل کیا جا سکے۔
حماس کے ذرائع کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کو حماس کے جنوبی اسرائیل میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو سے زائد اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ جنگجو تقریباﹰ ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ پٹی لے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع تر زمینی اور فضائی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، جن میں اب تک پچاس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان فلسطینی ہلاک شدگان میں بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C