20/June/2026

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) غزہ  کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود اس فلسطینی علاقے میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر تقریباً روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات  لگاتے ہیں جبکہ غزہ پٹی میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ  کے مستقل خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

 

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی کے ڈسٹرکٹ الصبرہ  میں  ایک رہائشی عمارت پر رات گئے ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک معروف الصفدی خاندان کے چار افراد ہلاک گئے، جن میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیاں شامل تھیں۔ حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال نے تصدیق کی کہ الصفدی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں، جن میں دو بچیاں بھی شامل تھیں۔

 

اس خاندان کے ایک رشتہ دار نائل الصفدی نے اپنے بیان میں کہا، ’’رات تقریباً دو بجے میرے کزن سو رہے تھے کہ ایک میزائل ان پر آ گرا۔ ان کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ صرف معصوم بچے تھے۔‘‘

 

اے ایف پی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی بیرونی دیوار مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی جبکہ اندر ملبہ، کپڑے اور گھریلو سامان بکھرا ہوا تھا۔

 

حملے میں بچ جانے والے محمد الصفدی نے کہا، ’’خدا کی قسم مجھے اب بھی ایسا لگ رہا ہے جیسے میں خواب میں ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ساتھ ایسا ہوگا۔ میں ایک عام شہری ہوں، میں نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھایا۔ آخر میرا قصور کیا ہے؟‘‘

 

دوسری جانب الشفا ہسپتال نے بتایا کہ غزہ سٹی کے شمال میں ایک چوراہے کے  قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔

 

ان دونوں واقعات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C