غزہ میں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے یونیسیف کے دو ڈرائیور ہلاک، اقوام متحدہ
👁️ 244 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے یونیسیف کے دو ڈرائیور ہلاک، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں اس ادارے کے ساتھ منسلک دو ڈرائیورز ہلاک ہو گئے۔ ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب وہاں جنگ بندی نافذ تھی۔
یونیسیف نے ایک بیان میں کہا، ’’یونیسیف ان ہلاکتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔‘‘ بیان میں وضاحت کی گئی کہ یہ دونوں اہلکار شمالی غزہ میں ’’المنصورہ واٹر فلنگ پوائنٹ‘‘ پر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کی کوشش کر رہے تھے۔ یونیسیف کے مطابق اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادارے نے مزید بتایا کہ یہ واٹر فلنگ اسٹیشن اس وقت غزہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن کے لیے’’واحد فعال ٹرک فلنگ پوائنٹ‘‘ ہے۔ ادارے کے مطابق اس معمول کی کارروائی کے دوران طریقہ کار میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اسرائیل سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے، ’’امدادی کارکنوں، ناگزیر خدمات فراہم کرنے والوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو کبھی بھی حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔‘‘
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک استفسار کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ان الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C