غزہ پر مکمل قبضہ ہمارا ہدف ہے، اسرائیلی وزیر
👁️ 242 بار دیکھا گیا
غزہ پر مکمل قبضہ ہمارا ہدف ہے، اسرائیلی وزیر
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر ایلی کوہن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا کنٹرول مسلسل بڑھایا جائے گا اور اس کا ہدف پورے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایلی کوہن نے کہا کہ اسرائیل حماس کو "ایک ملی میٹر بھی سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتا" اور اسی مقصد کے تحت فوجی کارروائیاں اور زمینی کنٹرول کا دائرہ مسلسل وسیع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً دو ماہ قبل غزہ کے 53 فیصد علاقے پر اسرائیلی کنٹرول تھا، جو ایک ماہ قبل بڑھ کر 60 فیصد ہو گیا، جبکہ اب یہ تقریباً 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ایلی کوہن کے مطابق اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے تحت اس کنٹرول میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہاں تک کہ غزہ کی پوری پٹی اسرائیلی کنٹرول میں آ جائے۔
غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر جنگ، انسانی بحران اور شہری ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ بھی مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C