’فتنہ الخوارج‘ سرینڈر کردیں تو ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں، آرمی چیف
👁️ 74 بار دیکھا گیا
’فتنہ الخوارج‘ سرینڈر کردیں تو ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں، آرمی چیف
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’فوج آج بھی فتنۃ الخوارج سے روزانہ کی بنیاد پر لڑ رہی ہے اور مذہب کے حوالے سے ان کی خودساختہ تشریح سے اتفاق نہیں کرتی۔‘
انھوں نے کہا کہ اگر وہ ریاست کے سامنے خود کو سرنڈر کردیں تو ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔‘
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’اللہ نے خارجیوں کے لیے ایک گنجائش رکھی ہے کہ اگر وہ تمہاری گرفت میں آنے سے قبل تائب ہوجائیں اور سر تسلیم خم کردیں تو انھیں پتہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بہت غفور و رحیم ہے۔‘
پی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی جس کا تین منٹ 10 سیکنڈ کا کلپ آئی ایس پی آر کی جانب سے چار دن بعد یعنی 16 فروری کو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ اس سیشن میں طلبہ نے آرمی چیف نے کیا سوالات کیے اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
’جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی‘
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے اندر قربانی کا جذبہ ہے تو پھر ایسے پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے اور نوجوانوں سے بات کر کے اس حقیقت کا تجدید ہوتی ہے کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک پر اپنی اقدار مسلط نہیں کرنے دیں گے۔‘
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، فوج کا یہی تو مزہ ہے کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کون سندھی، کون پنجابی، کون بلوچ اور کون پٹھان ہے، ہم بس ساتھیوں کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے صرف پاکستانیت ہی اہم ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ جہاد کر رہے ہیں مگر یہ خارجی اور دین سے نکلے ہوئے ہیں کیونکہ انھوں نے اسلام کی خود ساختہ تشریح کر رکھی ہے جس کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔‘
آرمی چیف نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خارجیوں کے بارے میں اللہ کے احکامات یہ ہیں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انھیں ختم کر دو، پھانسیوں پر لٹکا دو اور ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دو یا انھیں اپنی زمین سے دربدر کر دو، یہ سزا دنیا میں ہے اور آخرت میں انھیں اس سے بڑا عذاب دیا جائے گا۔
پاکستان ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C