فرانس اجلاس میں 35 ممالک کے سربراہان شریک، یوکرین کیلئے فوجی ضمانتیں زیر بحث
👁️ 285 بار دیکھا گیا
فرانس اجلاس میں 35 ممالک کے سربراہان شریک، یوکرین کیلئے فوجی ضمانتیں زیر بحث
پیرس (ڈیلی اردو، اے پی، روئٹرز، اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے دفتر نے کہا ہے کہ منگل کے اجلاس میں بڑی تعداد میں حکام ذاتی طور پر شرکت کریں گے، جس میں 27 سربراہانِ مملکت اور حکومت سمیت 35 شرکاء شامل ہوں گے۔ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی، اسٹیو وِٹکوف اور جیئرڈ کشنر کریں گے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے اس ’’کولیشن آف دی ولنگ‘‘ (رضاکار ممالک کے اتحاد) سے ٹھوس وعدوں کی توقع کی تھی، لیکن امریکی وفد، جس کی قیادت اب اسٹیو وِٹکوف اور جیئرڈ کشنر کر رہے ہیں، اس وقت وینزویلا میں قیادت کی تبدیلی کے معاملات میں مصروف ہے۔
اس اجلاس میں جنگ کے خاتمے کے بعد کے لیے پانچ اہم ترجیحات پر توجہ دی جا رہی ہے:
جنگ بندی کی نگرانی کے طریقہ کار کا قیام۔
تربیت اور اسلحے کے ذریعے یوکرین کی مسلح افواج کو مضبوط بنانا۔
زمینی، بحری اور فضائی کثیر القومی فورسز کی تعیناتی۔
مستقبل میں ممکنہ روسی جارحیت کو روکنے کے لیے ضمانتیں فراہم کرنا۔
یوکرین کے ساتھ طویل المدتی دفاعی تعاون کو فروغ دینا۔
یوکرین کو خدشہ ہے کہ کسی بھی جنگ بندی سے روس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملہ کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔صدر وولودیمیر زیلنسکی نے زور دیا ہے کہ دیگر اتحادیوں سے اسی طرح کے وعدے لینے کے لیے امریکہ کی جانب سے ٹھوس فوجی ضمانت ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ کچھ ممالک صرف مالی یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دے سکتے ہیں، لیکن برطانیہ اور فرانس جیسی جوہری طاقتوں کی موجودگی ’’لازمی‘‘ ہے۔
زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اس اتحاد کا دارومدار ان ممالک پر ہے جو محض بیان بازی کے بجائے عملی طور پر اپنی موجودگی دکھانے کے لیے تیار ہوں۔ باوجود اس کے کہ پہلے ڈی کنفلکشن (کشیدگی میں کمی) اور سکیورٹی ضمانتوں پر ’’تعمیری‘‘ بات چیت ہوئی تھی، اہم تفصیلات کا غیر واضح ہونا اور مختلف ممالک میں پارلیمانی رکاوٹیں اب بھی ایک حتمی معاہدے کی راہ میں بڑی مشکلات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15658 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5558 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C