31/March/2026

فضائی حملوں میں عسکری مقامات، پانی پلانٹ اور فارماسیوٹیکل فیکٹری کو نقصان پہنچا، ایران

👁️ 194 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فضائی حملوں میں عسکری مقامات، پانی پلانٹ اور فارماسیوٹیکل فیکٹری کو نقصان پہنچا، ایران

فضائی حملوں میں عسکری مقامات، پانی پلانٹ اور فارماسیوٹیکل فیکٹری کو نقصان پہنچا، ایران

تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایرانی حکام نے آج بروز منگل  تصدیق کی کہ شہر اصفہان میں عسکری مقامات پر رات کے وقت کیے گئے فضائی حملوں سے کافی نقصان ہوا ہے۔

 

علاقائی ڈپٹی گورنر نے ایران کی سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ اسنا کو بتایا، ’’اس وقت حملوں سے ہونے والے نقصان یا ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔‘‘

 

اس حملے کی اطلاع پہلےامریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دی تھی۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مبینہ طور پر ایرانی عسکری مقامات پر حملے کی جھلک دکھائی گئی، تاہم انہوں نے اس کارروائی کی کوئی تفصیل یا سیاق و سباق فراہم نہیں کیا تھا۔ ویڈیو میں بڑے دھماکے اور میزائل حملے دکھائے گئے، جو ممکنہ طور پر ایک گودام یا ہتھیاروں کے ذخیرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج نے حملے میں ’’بڑی تعداد‘‘ میں 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) کے ’’بنکر بسٹر‘‘ بم استعمال کیے۔

 

منگل کو ہی ایرانی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں پانی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ایک بڑی فارماسیوٹیکل فیکٹری بھی تباہ ہوئی۔

 

اسنا کے مطابق، ’’قشم جزیرہ میں ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا اور یہ اب مکمل طور پر بند ہے، جس کی فوری مرمت ممکن نہیں۔‘‘

 

مارچ کے اوائل میں بھی ایرانی حکومت نے بتایا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی فورسز نے جزیرے پر ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ بنایا تھا، جو ملک میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اہم تھا۔ منگل کی صبح ایرانی حکومت نے زندگی بچانے والی دوائیں بنانے والی فارماسیوٹیکل فیکٹریوں پر فضائی حملوں کی بھی تصدیق کر دی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C