فلسطین: غزہ میں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں تقریب
👁️ 74 بار دیکھا گیا
فلسطین: غزہ میں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں تقریب
غزہ (ڈیلی اردو) مقبوضہ فلسطین کی غزہ پٹی میں جمعرات کے روز مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس اور ان کے رفقاء کی امریکی دہشت گردی کے نتیجہ میں شہادت پر ایک با وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلسطینی عوام اور فلسطینی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
فلسطینیوں نے شہید قاسم سلیمانی کی مظلوم فلسطینی عوام کے لئے مسلسل جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کی شدید مذمت کی۔
فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی فلسطینی عوام کے لئے مسیحا ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطین کی صہیونیوں کے چنگل کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی۔ فلسطینی عوام شہید قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کا ہیرو اور فلسطینیوں کا قائد تصور کرتی ہے۔ اس باوقار تقریب میں شہید قاسم سلیمانی کی بڑی بڑی تصویریں آویزاں کی گئی تھیں۔
فلسطینیوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس کی شہادت کا انتقام نہ صرف ایران اور عراق میں لیا جائے گا بلکہ فلسطینی عوام اور فلسطین کی مزاحمت اسرائیل سے بھی اس خون کا انتقام لے گی۔
نوجوانوں نے عہد کیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے مشن القدس کی آزادی کی جدوجہد مزید قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ امریکہ اور اسرائیل کو فلسطین میں بد ترین شکست دے کر فلسطین کی آزادی اور قبلہ اوّل کی بازیابی سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C