فلسطین کا مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 74 بار دیکھا گیا
فلسطین کا مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیاں کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر یہودی انتہا پسندوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے منصوبے کو آگے بڑھایا جاسکے۔
روزنامہ قدس کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں صیہونی ریاست کی جانب سے جاری مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں کو صیہونی ریاست کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام کے خلاف اسرائیلی مذہبی انتہا پسندی کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں ۔
جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اسرائیلی کھدائیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب صہیونی عناصر کا کڑا محاصبہ ہونا چاہیے، اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیاں کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر یہودی انتہا پسندوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے منصوبے کوآگے بڑھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ساتھ مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اگر یہ کھدائیاں جاری رہتی ہیں تو اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی عمارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوگی۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کھدائیوں کے ذریعے صہیونی حکومت قبلہ اول کو غیرمعمولی نقصان پہنچانے کی سازش کررہی ہے جب کہ کھدائیوں کے لیے یہ بہانہ تراشا گیا ہے کہ اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ پرانے القدس میں یہودیوں کے تاریخی آثار اور کھنڈرات کو تلاش کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C