04/February/2019

قابض فوج کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکا: سراج الحق

👁️ 164 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قابض فوج کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکا: سراج الحق

قابض فوج کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکا: سراج الحق

لاہور (ڈیلی اردو ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہر جگہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر یکجہتی کشمیر کے پروگراموں اور ریلیوں میں شریک ہوں تاکہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں اور عالمی برادری تک یہ پیغام پہنچ جائے کہ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں ۔

پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہے اور جب تک کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، پاکستانی قوم ان کی حمایت اور سرپرستی جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے حالیہ دورہ کشمیر سے بھارت کی آنکھیں کھل گئی ہیں کہ کوئی ایک کشمیری بھی مودی کے استقبال کے لیے باہر نہیں نکلا خ۔ پوری وادی میں مکمل ہڑتال اور ہو کا عالم تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں کئی روز سے کرفیو لگا رکھاتھا تاکہ مودی کے دورہ کے موقع پر امن کا تاثر دیا اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاسکے مگر وہ بری طرح ناکام رہے ہیں اور بھارت کا خونخوار چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگیاہے ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C