10/January/2020

قاسم سلیمانی کی شہادت سے آزادی کی جدوجہد اور تیز ہوگی، حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قاسم سلیمانی کی شہادت سے آزادی کی جدوجہد اور تیز ہوگی، حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ

قاسم سلیمانی کی شہادت سے آزادی کی جدوجہد اور تیز ہوگی، حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل تاریخ کا بدترین جرم، جارحیت، بربریت اور خون آشامی کی امریکی پالیسی کی بدترین مثال ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تعزیت کے لیے لگائے گئے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ارض فلسطین میں مزاحمت کا پروگرام کم زورنہیں ہوگا بلکہ یہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ مزاحمتی پروگرام پسپا نہیں ہوگا۔ قاتلانہ حملوں کی پالیسی سے ہماری قوت اور القدس کی آزادی کے لیے ہماری جدو جہد اور بھی تیز ہوگی۔

خطاب کرتے ہوئے انھوں  نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل تاریخ کا بدترین جرم، جارحیت، بربریت اور خون آشامی کی امریکی پالیسی کی بدترین مثال ہے۔ قاسم سلیمانی کا جرم مستوجب سزا ہے، اسے مسترد کردیا جائے اور مجرموں کو اس کی سزا دی جائے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے پوری زندگی مزاحمت تقویت اور اس کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ حماس ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C