قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی مارا گیا۔
پاکستانی فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 دسمبر کو ضلع کرم کے علاقے اراولی کے شہری علاقے میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑے اور دہشت گردوں کو علاقے میں مؤثر انداز میں جواب دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بدستور فعال تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 43 سالہ صوبیدار شجاع محمد، خضدار سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نائیک محمد رمضان اور سکھر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سپاہی عبدالرحمٰن نے بہادری سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔
ڈیلی اردو کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملہ سرحد پار سے ہوا، دہشت گردوں نے شرکو چوکی کو رات گئے نشانہ بنایا۔ دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے میں تین پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت 10 فوجی زخمی ہوگئے۔
قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد شرکو پوسٹ پر سرحد پار سے حملہ، دو پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت 10 فوجی زخمی ہوگئے۔#Shirko #Kurram #Pakistan #Afghanistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 29, 2022
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس میں بھی فوج نے دہشت گردی کے ناسور کو بلاتفریق ختم کرنے کا عزم دہرایا تھا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں 20 دسمبر کو بھی وانا کے پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا اور گولہ بارود سمیت اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
اس سے قبل بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے کمپلیکس میں دہشت گردوں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے لیے بحفاظت رہائی کا مطالبہ رکھ دیا تھا۔
تاہم پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور تین افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C