قرآن نذرآتش کرنے کا منصوبہ بنانے والے 5 افراد بیلجیئم سے بےدخل
👁️ 137 بار دیکھا گیا
قرآن نذرآتش کرنے کا منصوبہ بنانے والے 5 افراد بیلجیئم سے بےدخل
ضجج (ڈیلی اردو/بی بی سی) بیلجیئم نے ڈنمارک کے پانچ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے کارکنوں کو دارالحکومت برسلز کے مسلمان اکثریتی علاقے میں قرآن کا نسخہ جلانے کا منصوبہ بنانے پر ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ایک سال تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بیلجیئم کے وزیر برائے پناہ گزین سمیع مہدی نے انھیں ’امنِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ‘ قرار دیا۔
ان کے فیس بک پیج کے مطابق یہ پانچ افراد سیاست دان راسمس پیلوڈن سے منسلک تھے۔
یاد رہے کہ پیلوڈن کو بدھ کے روز فرانس سے اس وقت ملک بدر کیا گیا تھا جب انھوں نے پیرس میں قرآن کا نسخہ جلانے کا عندیہ دیا تھا۔
رواں برس کے آغاز میں ان کو اپنی جماعت سٹریم کرس کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اسلام مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے پر ڈنمارک میں ایک ماہ کے لیے جیل میں سزا کاٹنی پڑی۔
تازہ ترین واقعے میں بیلجیئم پولیس کو شک تھا کہ یہ پانچ افراد برسلز کے ضلع مولینبیک سینٹ ژان میں قرآن کا نسخہ جلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انھیں ایک ذریعے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ان افراد سے پولیس نے پوچھ گچھ کی جس کے بعد یہ کیس سرکاری وکیل کے دفتر بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ پیلوڈن کو بدھ کے روز فرانس سے اس وقت ملک بدر کیا گیا تھا جب انھوں نے پیرس میں قرآن کا نسخہ جلانے کا عندیہ دیا تھا
سمیع مہدی، جو خود بھی ایک عراقی پناہ گزین کے بیٹے ہیں، نے ان افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کا خیرمقدم کیا۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘انھیں ملک سے جلد از جلد نکلنے کا کہا گیا جو انھوں نے کیا۔ انھیں ملک سے نکلنے کے لیے اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ افراد بیلجیئم کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے تھے۔‘
اس بیان میں پیلوڈن کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن یہ ضرور کہا گیا کہ ‘ایک اور شخص کو اس وجہ سے حال ہی میں فرانس سے گرفتار کیا گیا تھا۔’
30 اکتوبر کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں پیلوڈن کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوپنہیگن میں فرانسیسی قونصل خانے کو بتایا تھا کہ وہ 11 نومبر کو پیرس میں آرک ڈی ٹرائومفی پر قرآن جلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سیمی مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمارا معاشرہ پہلے ہی بہت منقسم ہے اور ہم ایسے لوگ نہیں چاہتے جو یہاں نفرت پھیلائیں۔
اگست میں پیلوڈن کے حامیوں کی جانب سے سویڈن کے جنوبی شہر مالمو میں قرآن کا نسخہ جلایا گیا تھا جس کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہرے اور پولیس کے ساتھ فسادات ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C