قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 195 بار دیکھا گیا
قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
جمعرات کے روز فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج اور حکومت کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے ملک یقینی طور پر استحکام اور عزت و وقار کی جانب بڑھ رہا ہے۔
کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ابھرتے ہوئے خطرات، علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور آپریشنل تیاریوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دہشت گردی، جرائم اور ذاتی سیاسی مفادات کے درمیان کسی بھی قسم کے گٹھ جوڑ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے عناصر کو قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فورم نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ بلا تفریق اور بلا رعایت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی اور دیرینہ مؤقف کی توثیق کی گئی۔ فورم نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی ترسیل اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد اور عملی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3268 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C