لاہور: امامیہ کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم، 11 افراد جاں بحق
👁️ 149 بار دیکھا گیا
لاہور: امامیہ کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم، 11 افراد جاں بحق
لاہور (اے ڈی شہزاد) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی میں واقع فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق امامیہ کالونی میں غلام رسول نامی شخص کی پرفیوم بنانے والی دو منزلہ فیکٹری میں سلنڈ رپھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی بالائی منزل پر واقع کوارٹرز کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونیوالے 65 سالہ زاہد کے بیٹے عمران کا کہنا تھا کہ وہ سوئے تھے جب دھماکہ ہوا اور عمارت گر گئی۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے سے قبل 4 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا، تاہم بعد میں فیکٹری کے اندر جا کر ملبہ ہٹایا گیا تو مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں، جاں بحق ہونیوالوں میں 65 سالہ زاہد، اسکی اہلیہ رشیداں، چھ سالہ اریبہ اور نو سالہ موسیٰ بھی شامل ہیں۔ ڈی او، ریسکیو رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ آتشزدگی پر قابو پالیا گیا تھا تاہم ہلاکتیں چھت گرنے کے باعث ہوئیں۔ جبکہ فیکٹری میں کھڑی 2 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی دس گاڑیوں اور ایمبولینسز نے آپریشن میں حصہ لیا، آتشزدگی کے وقت مزدور فیکٹری میں کام میں مصروف تھے۔
آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا جبکہ عمارت کا ملبہ ہٹانے اور لوگوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امامیہ کالونی فیکٹری میں آتشزدگی سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C